سرینگر: سرینگر کے جھیل ڈل کے کنارے پر واقع بوٹینیکل گارڈن کے باہر بدھ کے روز ایک سلینڈر دھماکے میں ایک ٹیمپو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع نے کہا کہ سرینگر کے بوٹینیکل گارڈن کے باہر بدھ کے روز ایک ٹیمپو گاڑی میں سلینڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹیمپو کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی ڈرائیور کی شناخت امجد علی کے طور پر ہوئی ہے۔زخمی ڈارئیور کو علاج و معالجے کے لیے فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکہ ہونے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔