سرینگر میں مذہبی مقامات Religious Places in Srinagar، فن تعمیر کے اثاثوں اور وراثتی یاد گاروں کو تحفظ فراہم کرانے، ان کی دیکھ بھال اور بحالی کے حوالے سے جامع ایکشن پلان کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
شہر سرینگر میں جن پانچ عمارتوں اور وراثتی یادگاروں کو اپنی کھوئی ہوئی شناخت کی بحالی اور ترقی دینے کے لیے ڈی پی آر تیار کیا گیا ہے ان میں حضرت شیخ داؤدؒ کی زیارت گاہ، زگنپتیار مندر، سید محمد حسین کے مزار ، خانقائے سوختہ، براری نمبل، بابا ڈیم کے بیچوں بیچ منگیشور مندر کی تعمیر نو اور صفا کدل میں رام مندر کی ترقی اور بحالی شامل ہے۔
جموں و کشمیر میں بعض تاریخی اور وراثتی یاد گاروں کے علاوہ قدیم عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرنے اور انہیں اپنی ہیئت میں پھر سے بحال کرنے کے لیے انتظامیہ نے اسمارٹ سٹی پلان Smart City Plan کے تحت کئی پروجیکٹ اپنے ذمہ لیاہے۔
- مزید پڑھیں: St. Lucas Church Reopened after 30 Years: سرینگر کا تاریخی سینٹ لوکس چرچ کرسمس سے قبل بحال
حال ہی میں سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں واقع 125 سالہ قدیم ترین سینٹ لیوکس چرچ Oldest St. Luke's Church کی شان رفتہ کی بحالی کے لیے مرمت و آرائش انجام دے کر 30 برس کے زائد عرصے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ وہیں دوسری جانب اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت اس وقت کئی تاریخی اور قدیم مذہبی یادگاروں پر تجدید و مرمت کا کام جاری ہے۔