ETV Bharat / city

Union Finance Minister in Srinagar: 'جموں و کشمیر میں 370 کی منسوخی کے بعد ہی ترقی کے دروازے کھلے'

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 8:46 PM IST

Updated : Nov 23, 2021, 11:21 AM IST

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (Nirmala Sitharaman Finance Minister) نے اپنے دو روزہ دورہ جموں و کشمیر کے پہلے دن سرینگر کے راجباغ میں انکم ٹیکس کے صدر دفتر کا افتتاح کیا، انہوں نے یہاں اپنے خطاب میں سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'سابقہ حکومتوں کی یہ نا اہلی رہی کہ انہوں نے یہاں پن بجلی (Hydro-power) پیدا کرنے والے وسائل سے فائدہ نہیں اٹھایا اور ان کی اسی نا اہلی کی وجہ سے جموں وکشمیر میں آج بھی بجلی کی قلت ہے۔

جموں و کشمیر میں 370 کی منسوخی کے بعد ہی ترقی کے دروازے کھلے

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن جموں و کشمیر کے دورزہ دورے پر ہیں، آج سرینگر کا دورہ کر کے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سرینگر کے راجباغ میں انکم ٹیکس کے صدر دفتر (Income Tax Offices) کا افتتاح کیا، انہوں نے یہاں بتایا کہ گذشتہ 70 برسوں سے جموں وکشمیر میں ترقی کے سارے راستہ بند تھے لیکن دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ترقی کے سارے دروازے کھل گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ دفعہ 370 جموں و کشمیر کی ترقی اور تعمیر میں ایک رکاوٹ تھی اور اس دفعہ کو منسوخ کرنے سے یہاں ترقی کے دور کا آغاز ہوا ہے۔ وزیر خزانہ نے بجلی کی پیداوار کے تعلق سے کہا کہ جموں و کشمیر میں 20 ہزار میگا واٹ پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، لیکن گزشتہ 70 برسوں سے اس جانب کسی نے دھیان ہی نہیں دیا تھا۔

وزیر خزانہ نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ سابقہ حکومتوں کی نا اہلی رہی کہ انہوں نے پن بجلی پیدا کرنے کے وسائل کو استعمال میں نہیں لیا اور ان کی اس نا اہلی کی وجہ سے جموں وکشمیر میں آج بھی بجلی دستیاب نہیں ہو پارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پورے شمالی بھارت کو بجلی مہیا کراسکتا ہے اور یہاں کی حکومت سے اس آمدنی کا بہتر ذریعہ بھی بنا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ آج سرینگر میں انہوں نے یہاں کہ تاجروں کے علاوہ محکمہ خزانہ کے افسران کے ساتھ یونین ٹریٹری کی موجودہ اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا۔ منگل کو وہ جموں میں تاجروں و دیگر متعلقہ افسران سے جموں کی اقتصادی صورتحال پر بات کریں گی۔

Last Updated : Nov 23, 2021, 11:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.