ETV Bharat / city

ڈوڈہ : ایک رات میں چوری کی چار واردات - ضلع دوڈہ کی اہم خبر

قصبہ ڈوڈہ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چوروں نے ایک ہی رات میں چار دکانوں میں چوری کی واردات انجام دیں۔ یہ واردات سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئی۔ دکانداروں نے قصبہ میں مسلسل چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس و انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔

ایک رات میں چوری کی چار واردات
ایک رات میں چوری کی چار واردات
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 8:09 PM IST

عالمی سطح پر پھیلے کورونا وائرس اور دیگر بندشوں کی وجہ سے کاروباری طبقہ شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ اِن تمام چیلنجز کے بعد اب دکانداروں کو چوروں کی وجہ سے مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

ایک رات میں چوری کی چار واردات

قصبہ ڈوڈہ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چوروں نے ایک ہی رات میں چار دکانوں میں چوری کی واردات کو انجام دے کر لاکھوں روپے نقد و دیگر سامان چوری کی۔

چوری کی واردات تقریبا رات کے بارہ بجے انجام دی گئی، جن دکانوں میں چوری ہوئی ان میں جامع مسجد ڈوڈہ سے متصل مرغ اور جوتوں کی دکان اس کے علاوہ دیسہ روڈ پر واقع لوہے کی دکانیں شامل ہیں، ساتھ ہی گھنٹہ گھر دیسہ روڈ پر واقع ایک سیمنٹ اسٹور سے بھی چوروں نے نقد رقم لے کر فرار ہوگئے۔

چوروں نے ایک گھنٹے کے اندر چار جگہوں پر چوری کی واردات انجام دیں۔ جبکہ چوری کی واردات سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی ریکارڈ ہوئی ہے۔ کیمروں میں ریکارڈ ویڈیوز میں دو نقاب پوش نوجوان نظر آرہے ہیں۔

دکانداروں نے قصبہ میں مسلسل چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس و انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مالی خسارے کا سامنا کر رہے ہیں اور بقیہ کسر چور پوری کر رہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں پولیس کا کم گشت کرنا چوروں کو چوری کی واردات انجام دینے کا سبب بن رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پونچھ: پولیس نے چوری شدہ 50 فونز برآمد

چوری کی وارداتوں کا معاملہ حل کرنے کے لئے پولیس نے تمام شواہدات اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ چوروں نے ایسے مصروف ترین محلوں میں چوری کی واردات انجام دی ہیں جہاں نزدیک پولیس، انتظامیہ کے رہائشی کواٹرز موجود ہیں اور پولیس لائن کی طرف راستہ بھی یہاں سے ہوکر ہی جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.