ETV Bharat / city

ڈوڈہ میں دسہرے کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا - جموںو کشمیر کی اہم خبر

دسہرے کے موقع پر سب سے بڑی تقریب ہیڈ کواٹر ڈوڈہ میں منعقد ہوئی، جہاں پر راون، میگ ناتھ، اور کمبھ کرن کے پُتلے جلائے گئے۔ اس موقع پر مختلف طبقہ سے وابستہ مرد و خواتین نے  بھاری تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔

ڈوڈہ میں دسہرے کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 10:02 PM IST

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھی دسہرے کا تہوار پورے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ ضلع کے مختلف مقامات پر راون کے پُلتے نذر آتش کئے گئے۔

ڈوڈہ میں دسہرے کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

جبکہ بس اسٹینڈ ڈوڈہ میں لوگوں کی محدود تعداد میں راون کا پتلا جلایا گیا۔ اس کے علاوہ کمبھ کرن اور میگ ناتھ کا پتلا بھی جلایا گیا۔ دسہرے کے موقع پر سب سے بڑی تقریب ہیڈ کواٹر ڈوڈہ میں منعقد ہوئی۔ جہاں پر راون، میگ ناتھ، اور کمبھ کرن کے پُتلے جلائے گئے۔

اس موقع پر مختلف طبقہ سے وابستہ مرد و خواتین اور بچوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی، جبکہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے بھی اس موقع پر موجود رہے۔ دسہرے کے موقع سے بڑے پیمانے پر سیکیورٹی فرسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ ایس ایس پی ڈوڈہ اے ایس پی ڈوڈہ اور ضلع انتظامیہ کے افسران و سی آر پی ایف کے افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی ڈوڈہ نے پورے قصبہ کو صاف کیا۔

مزید پڑھیں: طالبان بدل سکتا ہے پاکستان نہیں، دسہرہ کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ بھاگوت نے کیا خطاب

واضح رہے کہ کووڈ-19 کی بندشوں کی وجہ دوسرے سال بھی ڈوڈہ میں رام لیلا کا پروگرام ملتوی کیا گیا اور دسہرہ کا تہوار ہی منایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.