گندوہ میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران رینج آفیسر نے کہا کہ 'اعلیٰ حکام کی زیر نگرانی مصدقہ اطلاع ملنے پر بھلیسہ کے دور دراز علاقہ کالجگاسر سیرو میں یہ کارروائی انجام دی گئی۔ جس میں 38 کلو بنکاکڑی و 90 بھوت کشی (جنگلی جڑی بوٹی کی ایک قسم) ضبط کی گئی'۔
مزید پڑھیں: وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری
تاہم اسمگلرز اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ 'گzشتہ ماہ بھلیسہ میں 4 مکینیکل کٹر بھی ضبط کیے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے متحرک ہے'۔