ETV Bharat / city

ڈوڈہ: آرمی گُڈوِل اسکول میں انٹرنس امتحان کا انعقاد

پہلگام کے ڈوڈہ میں واقع آرمی گُڈول پبلک اسکول میں آج فوجی اہلکاروں کی جانب سے تعلیمی سال 2022۔23 کے داخلے کے لئے داخلہ امتحان منعقد کیا۔

Entrance Examination for admission Army goodwill School
انٹرنس امتحان
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 7:49 PM IST

Updated : Nov 14, 2021, 9:06 PM IST

جموں و کشمیر کے پہلگام علاقہ کے ڈوڈہ میں واقع آرمی گُڈول پبلک اسکول میں آج فوجی اہلکاروں کی جانب سے تعلیمی سال 2022۔23 کے داخلے کے لئے داخلہ امتحان منعقد کیا۔اس امتحان میں کل 116 امیدواروں نے شرکت کی۔

آرمی گُڈوِل اسکول میں انٹرنس امتحان کا انعقاد

آرمی گڈول پبلک سکول پہلگام علاقہ کا ایک باوقار تعلیمی ادارہ ہے جو جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو جدید تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ گذشتہ سال ڈوڈہ ضلع کے سات طلباء نے مذکورہ اسکول میں داخلہ لیا تھا جو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ڈوڈہ کے دور دراز علاقوں اور ضلع کشتواڑسے بھی طلباء نے چھٹی، ساتویں، آٹھویں، نویں اور گیارہویں جماعت میں داخلے کے لیے مشترکہ داخلہ امتحان میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:ڈوڈہ: روزگار بخش تربیتی کورس کیلئے ایک درجن طلبا راجستھان روانہ

بھارتی فوج ہر سال ڈسٹرکٹ پولیس لائن، ڈوڈہ میں داخلہ امتحان کا انعقاد کرتی ہے جو جموں اور کشمیر کے آرمی گڈول اسکولوں کے ذریعہ علاقے کے نوجوان طلباء کو بہترین تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

Last Updated : Nov 14, 2021, 9:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.