بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام کے دفتر کی جانب سے یہاں شیخ العالم ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران قانونی اراضی کے مالکان میں 107 اراضی پاس بُکس تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) بڈگام ایس ایف حامد نے گڈ گورننس کے نظام اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لیے زمینی پاس بُکس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ Distribution of Land Pass Book at DC Office Budgam
انہوں نے کہا کہ 'ضلعی انتظامیہ نظام میں مزید متحرک ہونے اور عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ زمینی پاس بُکس کی فراہمی کو ایک تبدیلی کا اقدام قرار دیتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ یہ مزید شفافیت لائے گا اور ضلع میں موثر گڈ گورننس کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے بڈگام کی تمام نو تحصیلوں میں جمع بندیوں اور دیگر محصولات کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کی تیزی سے تکمیل پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Digitalisation of Land Records in JK کسانوں کے پاس تیس ستمبر کے بعد زمین کے پاس بک دستیاب ہونگے
اس موقع پر اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد، اے سی آر ڈاکٹر مزمل مقبول، تحصیلدار، این ٹی اور دیگر افسران و اہلکاران کے علاوہ کئی کسانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی زمین کی پاس بکس کو ایک عظیم قدم قرار دیتے ہوئے، کسانوں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور حقدار اراضی کے مالکان کو زمین کی پاس بکس فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی۔