گاندربل میں محکمہ زراعت کی جانب سے آج کسٹم ہایرنگ سنٹر کھولا گیا ہے۔ اس سنٹر میں کھیتی باڑی کے کام میں آنے والی تمام مشینیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ مقامی کسان ان مشینوں سے فائدہ حاصل کر سکیں۔
سنٹر کا افتتاح ایس ڈی ایم کنگن حکیم تنویر، چیف ایگریکلچر آفیسر گاندربل غلام محمد دھوبی اور سب ڈویژنل ایگریکلچر آفیسر گاندربل بشیر احمد عالمگیر کی موجودگی میں کیا گیا ہے۔ سنٹر کا نام کسٹم ہایرنگ سینٹر رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر کسانوں اور محکمہ کے دیگر افسران کی ایک اچھی خاصی تعداد بھی موجود تھی۔ مقامی لوگوں نے محکمہ زراعت کی اس پہل کی سراہنا کی۔
یہ بھی پڑھیے
ترال: دور افتادہ گاؤں بنگہ ڈار انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار
کسٹم ہایرنگ مرکز کے قیام کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے ایس ڈی ایم کنگن حکیم تنویر نے کہا کہ اس سینٹر کی مدد سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہو گا۔