ETV Bharat / city

Demand for Release of Journalist Fahad Shah: صحافی فہد شاہ کی رہائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 8:56 AM IST

علیحدگی پسند لیڈر میر واعظ عمر فاروق کی قیادت والی حریٹ کانفرنس نے حکام کی جانب سے نوجوان صحافی فہد شاہ کی ضمانت کے بعد PSA کے تحت دوبارہ گرفتاری پر فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ظالمانہ قانون کے تحت حکام جسے چاہیں اور جب چاہیں گرفتار کرسکتے ہیں۔

Demand for Release of journalist Fahad Shah
صحافی فہد شاہ کی رہائی کا مطالبہ

میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس قانون کو بار بار صحافیوں اور میڈیا کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے تاکہ انہیں ڈرا دھمکا کر خاموش کرایا جاسکے۔ کوئی بھی فرد جب حقائق کی اطلاع دیتا ہے یا حکام پر تنقید کرتا ہے تو اس کے خلاف کوئی بھی الزام عائد کرکے ان سخت قوانین کو استعمال کرتے ہوئے برسوں تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔ ان قوانین کی وجہ سے سینکڑوں نوجوان، سیاسی کارکن اور صحافی مختلف جیلوں میں قیدی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

حریت کانفرنس نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں اور اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں، میڈیا گروپس، سول سوسائٹی کے کارکنان کی اپیلوں کے باوجود قیدیوں کو رہا نہیں کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حریت کانفرنس فہد شاہ کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور حکام سے ایک بار پھر فہد شاہ سمیت دیگر تمام نظر بندوں کی بلا مشروط اور فوری رہائی کی اپیل کرتی ہے۔

حریت کانفرنس نے حکام سے اپنے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق اور دیگر تمام سیاسی قیدی کوجو بھارت کی مختلف جیلوں اور حراستی مراکز میں قید و بند کی زندگی گزار رہے ہیں کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ دہرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.