ETV Bharat / city

ترال: 25 برس سے آری پل میں فائراسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 10:41 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع تحصیل آری پل کے لوگ پچیس برس سے علاقے میں فائر اسٹیشن کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس تعلق سے متعدد عہدیدار کے پاس بھی گئے لیکن سوائے یقین دہانی کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔

demand for a fire station in aripal for 25 years
ترال: 25 برس سے آری پل میں فائراسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ

جموں و کشمیر میں چودہ سے بیس اپریل تک محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی جانب سے فائر سروس ویک منایا جارہا ہے، یہ ہفتہ لوگوں میں بیداری اور ان بہادر فائر عملے کی یاد میں منایا جاتا ہے، جو لوگوں کی جان و مال کو بچاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

وہیں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع تحصیل آری پل میں فائر اسٹیشن نہ ہونے سے عوام پچیس برس سے علاقے میں فائر اسٹیشن کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس تعلق سے متعدد عہدیدار کے پاس بھی گئے لیکن سوائے یقین دہانی کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔

مقامی شخص محمد ایوب نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہمارا علاقہ تقریباً چالیس دیہات پر مشتمل تو ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے آری پل کو ایک الگ تحصیل کا درجہ بھی دیا گیا لیکن عوام کے دیرینہ مطالبے ایک فائر اسٹیشن کا خواب ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔
دوسرے مقامی شہری مشہور سنگھ نے بتایا کہ علاقے میں ایک فائر اسٹیشن کے لیے ایک سروے عمل میں لائی تو گئی لیکن اس سروے کا کیا ہوا اب تک معلوم نہیں ہوا جبکہ آگ کے حادثات رونما ہونے کی صورت میں جبکہ ترال اسٹیشن سے گاڑی نکلتی ہے تب تک آگ تباہی مچا چکی ہوتی ہے۔

آری پل کے جاوید احمد نے بتایا کہ ہمارے علاقے کو ہر معاملے میں نظر انداز کیا گیا ہے کیونکہ اتنے بڑے علاقے میں فائر اسٹیشن نہ ہونے سے عوامی املاک کا نقصانات کس سطح کا ہوتا ہے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ وہ گزشتہ پچیس برسوں کے دوران اس معاملے کو لیکر ہر جگہ تو گئے لیکن انھیں سوائے یقین دہانی کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔

ترال فائر اسٹیشن میں تعینات ایک عہدیدار میاں طفیل نے بتایا کہ محکمہ ہر برس چودہ سے بیس اپریل تک آگ سے بچاو کا ہفتہ مناتا ہے اور اس سال بھی انھوں نے عوام کو آگ سے بچاو کے متعلق جانکاری فراہم کی۔

آری پل میں ایک فائر اسٹیشن نہ ہونے پر میاں طفیل نے بتایا کہ یہ لوگوں کی ایک درست مانگ ہے کیونکہ ہمیں آری پل اور ستورہ حاجن وغیرہ پہنچنے میں ترال سے وقت لگتا ہے جب تک پراپرٹی کا نقصان ہوجاتا ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ عنقریب ہی لوگوں کی یہ مانگ پوری ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.