گزشتہ سال کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے لڑنے کے لیے مرکزی سرکار کے ساتھ ساتھ یوٹی انتظامیہ نے جنگی بنیادوں پر کام کیا تھا ،تاکہ اس مہلک بیماری سے لوگوں کو محفوظ رکھا جائے۔ وہیں رواں سال یوٹی انتظامیہ اس مہلک بیماری سے لڑنے کے لیے اس طرح سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔
جس طرح سے گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا گیا تھا۔وادی میں لوگوں کے ذریعہ اس بیماری کے تئیں لاپرواہی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کو کافی سختی برتنی پڑی تھی۔ تاہم رواں سال لوگ اس بیماری کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور وہ باقاعدگی سے انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل پیرا ہو رہے ہیں لیکن یوٹی انتظامیہ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں میں کافی تشویش نظر آ رہی ہے۔
پلوامہ میں قائم کیے گئے تمام سینیٹائزنگ ٹنل کام کرنے کے قابل نہیں - پلوامہ میں قائم کیے گئے تمام سینیٹائزنگ ٹنل کام کرنے کے قابل نہیں
ضلع پلوامہ میں تقریبا 24 سینیٹائزنگ ٹنل نصب کیے گئے تھے، اس کی لاگت کی بات کریں تو تقریبا 46 ہزار میں ایک سینیٹائزنگ ٹنل کی تعمیر کی گئی تھی۔ لیکن ان میں سے ایک بھی سینیٹائزنگ ٹنل کام نہیں کر رہا ہے۔
![پلوامہ میں قائم کیے گئے تمام سینیٹائزنگ ٹنل کام کرنے کے قابل نہیں پلوامہ میں قائم کیے گئے تمام سینیٹائزنگ ٹنل کام کرنے کے قابل نہیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11626361-120-11626361-1620044993599.jpg?imwidth=3840)