وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج پولیس اسٹیشن چاڑورہ Chadoora Police Station کو ایک اطلاع ملی کہ پاور اسٹیشن برن وار چاڈورہ کے نزدیک ایک معمر شخص کی لاش Dead Body Of Old Man پڑی ہے۔ جس کے فوراً بعد پولیس تھانہ چاڈورہ کے ایس ایچ او اپنی پولیس ٹیم سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس ٹیم کو موقع پر ایک لاش ملی، جس کی عمر تقریبا ساٹھ سے پینسٹھ سال تھی۔
لاش کے ابتدائی معائنہ سے معلوم ہوا ہے کہ موت سردی کی وجہ سے ہوئی ہے اور جسم پر تشدد کا کوئی نشان بھی نہیں ملا ہے۔ جس کے بعد لاش کو طبی معائنہ کے لیے لے جایا گیا ہے اور اسے شناخت کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔
پولیس اسٹیشن چاڑورہ نے لوگوں سے اپیل کیا ہے مذکورہ شخص کی شناخت یا موت کی وجہ سے متعلق کچھ بھی معلومات موصول ہو تو برائے مہربانی پی سی آر بڈگام یا پولیس اسٹیشن چاڈورہ سے رابطہ کریں۔