ETV Bharat / city

Drowned Juvenile’s Body Retrieved: غرقاب ہوئے 17سالہ لڑکے کی لاش برآمد - Youth Drowned in Pulwama

ضلع پلوامہ میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم، پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے کل رات غرقاب ہوئے 17 سالہ لڑکے کی لاش کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ Drowned Juveniles body Retrieved in Pulwama

غرقاب ہوئے 17سالہ لڑکے کی لاش برآمد
غرقاب ہوئے 17سالہ لڑکے کی لاش برآمد
author img

By

Published : Jul 23, 2022, 12:56 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کل ایک 17 سالہ لڑکا نہانے کے دوران رمبی آرہ میں ڈوب گیا جس کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے اس کی تلاش شروع کی تاہم وہ ناکام رہے جس کے بعد ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو بلایا گیا جنہوں نے پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے لڑکے کی لاش کو بازیاب کرلیا اور قانونی کارروائی مکمل کرنے بعد ان کی لاش کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا۔ Dead body of drowned youth found in Pulwama

غرقاب ہوئے 17سالہ لڑکے کی لاش برآمد

تفصیلات کے مطابق یہ لڑکا اپنے خاندان کا اکلوتا بیٹا تھا جو جمعہ کو پلوامہ-شوپیان سرحد پر نہانے کے دوران رنبیارا نالہ میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ اس نوجوان کی شناخت شاہد رشید آلی ولد عبدالرشید آلی ساکنہ الائی پورہ کے طور پر ہوئی ہے جو اچھن اور ہیف گاؤں کے درمیان رنبیارا نالہ میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ اس کے ڈوبنے کے فوراً بعد مقامی لوگ پولیس اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ Youth Drowned in Pulwama

دریں اثناء تحصیلدار لیتر سمیع اللہ نقشبندی نے بتایا کہ اس کی لاش کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور بعد میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے شاہد کی لاش کو بازیاب کرلیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق شاہد ریشی خاندان کا واحد چراغ تھا اور گیارہویں جماعت میں پڑھتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.