ETV Bharat / city

بڈگام :پانچ روز قبل غائب شخص کی لاش برآمد - پوسٹ مارٹم رپورٹ

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے واگام علاقے میں اس وقت کہرام مچھ گیا جب ایک پچاس سالہ شخص کی لاش اپنے گھر کے ہی نزدیک ایک باغ میں پائی گئی ۔

بڈگام :پانچ روز قبل غائب شخص کی لاش برآمد

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 9:15 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے واگام علاقے میں ایک پچاس سالہ شخص کی لاش اپنے گھر کے ہی نزدیک ایک باغ میں پائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مرحوم ریاض احمد راتھر گزشتہ پانچ روز قبل لاپتہ ہوئے تھے اور تلاش کے دوران ان کی لاش کو اپنے گاؤں کے قریب ایک باغیچے میں پائی گئی۔

بڈگام :پانچ روز قبل غائب شخص کی لاش برآمد

علاقے کے لوگوں کے مطابق ریاض احمد کئی روز سے گھر سے لاپتہ تھے لیکن اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ داخل نہیں کی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق لاش ایک باغیچے میں ملی اور کافی خستہ حالت میں تھی۔

مزید پرھیں:

مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے کہ آخر موت کی وجہ کیا تھی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.