اس مہم کے دوران کنگن کے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں ڈی ڈی سی ممبر کی نگرانی میں آج ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 18 - 45 سال کے لوگوں نے ویکسین لگوائے ۔
اس کیمپ میں علاقہ کے متعدد افراد خصوصا نوجوانوں نے ویکسین لگوانے کے بعد ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سی کنگن تسمینہ عادل کا شکریہ ادا کیا۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ کئی ایام سے ویکسین لگوانا چاہتے تھے۔ تاہم یہ ویکسین دستیاب نہیں تھی۔اس کے بعد وہ اپنے کاموں میں مصروف رہے۔ اور آج مین مارکیٹ میں ہی اُن کے لیے ویکسین دستیاب ہے۔ جو اُن کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔
اِدھر ڈی ڈی سی کنگن تسمینہ عادل نے محکمہ صحت، امام صاحبان، علماء کرام، انتظامیہ، خصوصی ڈپٹی کمشنر گاندربل کا شکریہ ادا کرتے ہووے کہا کہ وہ از خود اس ڈرائیو کی نگرانی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:گلبرگہ میں معذوروں کو مفت کووڈ ویکسین کیمپ کا انعقاد
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ ویکسین لگا ئیں۔افواہوں پر توجہ نہ دیں -