ETV Bharat / city

ڈی ڈی سی چیئرپرسنز یوم آزادی تقاریب کی قیادت کریں: انتظامیہ - Independence Day

یوم آزادی کی مناسبت سے جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے زیادہ تر اضلاع کے چیئر پرسنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں یوم آزادی کی تقاریب منائے اور اس تقریب کی صدارت کرے۔

jk_sri_02_ddc August 15_
بھارتی پرچم
author img

By

Published : Aug 12, 2021, 2:51 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے زیادہ تر اضلاع کے چیئر پرسنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں یوم آزادی کی تقاریب منائے اور اس تقریب کی صدارت کرے۔ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس روز ملک کے پرچم کو سلامی دے اور پریڈ کی قیادت کرے۔

انتظامیہ کے جانب سے ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر سرینگر کے کرکٹ اسٹیڈیم میں یوم آزادی تقریب کی صدارت کریں گے۔ بلاک ڈیولپمنٹ چیئر پرسز کو کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ بلاکز میں یوم آزادی تقریب کی قیادت کرے اور پرچم کو سلامی دے۔

معلوم ہو کہ انتظامیہ نے قبل ہی جموں و کشمیر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پرچم کشائی کا اہتمام کریں اور قومی ترانہ گایا جائے۔

مزید پڑھیں: یوم آزادی کی مناسبت سے جموں میں حفاظت کے سخت ترین انتظامات

یوم آزادی کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ عسکریت پسندوں کی طرف سے کوئی حملہ یا عسکری کارروائی انجام نہ دی جائے۔
انتظامیہ نے سیکوریٹی اہلکاروں اور سیاسی کارکنوں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.