ETV Bharat / city

ڈی سی بڈگام نے ویکسینیشن مراکز کا دورہ کیا - گائیڈ لائنز پر عمل

ڈی سی بڈگام نے ضلع کے کئی ویکسینیشن مراکز کا دورہ کرکے مراکز پر ہو رہے کام کاج کا جائزہ لیا۔

ڈی سی بڈگام نے ویکسینیشن مراکز کا دورہ کیا

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 2:23 PM IST

ضلع بڈگام کے ویکسینیشن مراکز میں انتظامات اور وہاں ہو رہے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے ضلع کی کئی ویکسینیشن مراکز کا دورہ کیا۔

ڈی سی بڈگام نے ویکسینیشن مراکز کا دورہ کیا

ڈی سی نے خمینی چوک بمنہ، رکھ آرتھ، ہمہامہ، گوگو، رنگریٹ اور لالو میں قائم ویکسینیشن مراکز کا دورہ کرکے وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ویکسینیشن مراکز کا دورہ کرکے اطمینان کا اظہار کیا۔ وہیں انہوں نے عوام سے کورونا مخالف ویکسین لینے کی اپیل کرتے ہوئے سماجی دوری برقرار رکھنے اور ماسک پہننے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلائو کو کم کرنے کے لیے گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ناگزیر ہے۔

ڈی سی بڈگام نے ویکسینیشن مراکز پر تعینات عملہ سے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لئے آمادہ کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا۔

اسکے علاوہ ڈی سی نے اساتذہ، نمبرداروں، چوکیداروں اور پٹواریوں کو بھی ہدایت دی کہ وہ ’’لوگوں تک پہنچیں اور انہیں اس مہم کے حوالے سے بیدار کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوا کر کورونا وائرس کو روکنے میں معاون بن سکیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.