ETV Bharat / city

ڈل جھیل کی صفائی اچھے طریقے سے نہیں ہوئی:منوج سنہا - जम्मू और कश्मीर की राजधानी श्रीनगर

گاندھی جینتی کے موقع پر آج جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں صفائی مہم کے تحت جھیل ڈل میں صفائی کا اہتمام کیا۔

ڈل جھیل کی صفائی اچھے طریقے سے نہیں ہوئی:منوج سنہا

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 9:43 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز اعتراف کیا ہے کہ سرینگر کے جھیل ڈل کی صفائی صحیح طریقے سے نہیں ہوئی ہے۔ تاہم اُنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں جموں و کشمیر انتظامیہ جدید مشینیں خرید کر جھیل کی صفائی کو یقینی بنانے گی۔

ڈل جھیل کی صفائی اچھے طریقے سے نہیں ہوئی:منوج سنہا
گاندھی جینتی کے موقع پر سرینگر کے شہر کشمیر انٹرنیشنل کانووکیشن سینٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ "جھیل ڈل کی صفائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس جھیل سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے، اس لیے میں عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ جھیل کے تفظ کو یقینی بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔"
اُنہوں نے مزید کہا کہ "جموں و کشمیر کی انتظامیہ آئندہ 15 دنوں میں شہر کے ہر علاقے میں صفائی مہم چلائے گی، تاہم شہری بھی اپنی ذمہ داری سمجھ کر اپنے قرب و جوار کو صاف رکھیں۔"

مزید پڑھیں:پالیتھین فری سرینگر بنانے کا خواب کیا واقعی شرمندہ تعبیر ہوگا

اس موقع پر تقریب میں شرکت کرنے آئے نوجوانوں نے عہد کیا کہ جموں و کشمیر کے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے وہ اہم کردار نبائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.