ETV Bharat / city

اردو و کشمیری زبان میں سائنسی علوم کو فروغ دینے کیلئے ایم او یو پر دستخط

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 8:50 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈگری کالج چرار شریف میں آج سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر، یونیورسٹی آف کشمیر اور وگیان پرسار کی جانب سے اردو اور کشمیری زبان میں سائنسی علوم کو پھیلانے کے لیے سہ فریقی ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔

اردو و کشمیری زبانوں میں سائنسی علم پھیلانے پر میمورنڈم پر دستخط

سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر، یونیورسٹی آف کشمیر اور وگیان پرسار کی جانب سے اردو اور کشمیری زبان میں سائنسی علم کو پھیلانے کے لیے سہ فریقی ایم او یو پر دستخط کیے۔اس سلسلے میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام ڈگری کالج چرار شریف میں منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر، مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر اسلم پرویز، وگیان پرسار کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نکل، یونیورسٹی آف کشمیر کے رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد کے علاوہ سینٹرل یونیورسٹی کے کئی پروفیسر، گورنمنٹ ڈگری کالج چرار شریف کے پرنسپل اور دیگر ڈپارٹمنٹس کے افسران موجود رہے۔ اس دوران اردو اور کشمیری زبانوں کی اہمیت اور کارکردگی پر بات چیت ہوئی۔

مقررین نے اس دوران کہا کہ اس پروگرام سے اردو اور کشمیری زبان کو فروغ ملے گا اور ساتھ ہی ان دونوں زبانوں میں سائنسی علم کو پھیلایا جائے گا، جس کی مدد سے ان زبانوں کے حامیوں کو سائنس سمجھنے میں کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا چونکہ اردو زبان کافی پرانی زبان ہے اور کافی سارا لٹریچر اس زبان میں لکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سرینگر ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کرنے کی ضرورت: کے سی سی آئی

انہوں نے کہا کہ اس زبان میں کافی کم سائنسی علم کو لکھا گیا ہے، لیکن اس میمورنڈم سے اب اردو کے ساتھ ساتھ کشمیری زبان میں بھی سائنسی علم کو پھیلایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.