ETV Bharat / city

Hailstorm in Tral: ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان، کسانوں میں تشویش کی لہر - ژالہ باری سے کسان پریشان

ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ آفیسر ترال گوہر احمد ڈار کی صدارت میں ایک ٹیم نے ترال کے دیہی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں سیب اور دیگر میوہ جات کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا، اس موقع پر کسانوں نے اپنی پریشانیاں متعلقہ حکام کے سامنے رکھیں، جب کہ محکمے نے انھیں تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ Farmers Disturbed by Hailstorm in Tral

فصلوں کو نقصان
فصلوں کو نقصان
author img

By

Published : May 11, 2022, 1:38 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے متعدد دیہی علاقوں میں گزشتہ شام تیز آندھی کے بعد ہوئی شدید ژالہ باری کے سبب چیوہ، چھان کتار، مندورہ، لروجاگیر اور لرگام جیسے علاقوں میں کسان پریشان ہیں، کسانوں کا کہنا ہے کہ شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلوں خاص کر سرسوں اور سیب کو زبردست نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ Farmers Disturbed by Hailstorm in Tral

فصلوں کو نقصان

اس سلسلے میں آج ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ آفیسر ترال گوہر احمد ڈار کی صدارت میں ایک ٹیم نے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں سیب اور دیگر میوہ جات کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا، اس موقع پر کسانوں نے اپنی پریشانیاں متعلقہ حکام کے سامنے رکھیں، جب کہ محکمے نے انھیں تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ آفیسر ترال گوہر احمد نے بتایا کہ میوہ جات کو دس فیصد نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے اور کسانوں کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں اور امید ہے کہ اس نقصان کی بھرپائی ہو گی۔ واضح رہے کہ ترال میں گزشتہ دنوں میں یہ تیسری ژالہ باری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.