اس ٹورنامنٹ میں کل چار ٹیموں نے شرکت کی، جس میں سے دو ٹیموں نے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا۔ ٹورنامنٹ میں منجیت سنگھ کی ٹیم نے جیت درج کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔
اس ٹورنامنٹ کا مقصد جسمانی طور پر کمزور افراد کو کھیل کود میں آگے لے جانا ہے تاکہ یہ بھی زندگی میں آگے بڑھ سکے۔
اس حوالے سے منجیت سنگھ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم لوگوں میں بھی کوئی نہ کوئی ہنر ہے ،لیکن اس کو نکھارنے کی ضرورت ہیں۔'
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کھلاڑوں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا جائے،تاکہ یہ بھی آگے بڑھ سکے اور وادی کا نام روشن کر سکے۔
اس حوالے سے محمکہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر پلوامہ نور الحق نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی طور کمزور افراد بھی سماج کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نوجوان مختلف ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں جس کے لیے محمکہ نے محتلف کھیل مقابلوں کا انعقاد شروع کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نوجوان مختلف ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، جس کے لیے محمکہ نے محتلف کھیل مقابلوں کا انعقاد شروع کیا، تاکہ نوجوان کھیل کود میں مصروف رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی جانب سے نوجوانوں میں چھپے ہنر کو باہر لانے کے لیے یہ قدم اٹھایا جارہا ہیں۔
ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔