ETV Bharat / city

Covid-19 Testing Camp: اسلامک یونیورسٹی میں کوڈ ٹیسٹنگ کا اہتمام - ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ (IUST Awantipora) کے ہیلتھ سینٹر نے پبلک ہیلتھ سینٹر اونتی پورہ (PHC Awantipora) کے تعاون سے منگل کو یونیورسٹی کیمپس (UNIVERSITY Campus) میں کورونا (COVID-19) کے لیے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (RAT) کرانے کے لیے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Nov 23, 2021, 10:54 PM IST

وادی کشمیر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کووڈ کیسوں(Covid Cases) میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے ہیلتھ سینٹر نے پبلک ہیلتھ سینٹر (PHC) اونتی پورہ کے تعاون سے منگل کو کیمپس میں کووڈ-19 (COVID-19) کے لیے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (RAT) کرانے کے لیے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

طلبہ، فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ساتھ اونتی پورہ کمیونٹی کے اراکین نے رضاکارانہ طور پر جانچ کے لیے اپنے نمونے دیے۔

میڈیکل کنسلٹنٹ IUST، ڈاکٹر زاہدہ رسول، جنہوں نے ٹیسٹنگ ٹیم کی قیادت کی نے کہا کہ'جموں و کشمیر میں کووڈ 19 (COVID-19) مثبت کیسوں کی تعداد میں حالیہ اضافے کو دیکھتے ہوئے ہم نے یہ کیمپ منعقد کیا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ جانچ سے کیمپس میں کووڈ کی صورتحال کا تعین کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ڈاکٹر زاہدہ نے طلبہ، عملے اور کمیونٹی کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ انفیکشن کی منتقلی کو روکنے کے لیے COVID-19 کے مناسب رویے پر سختی سے عمل کریں۔

پی ایچ سی اونتی پورہ(PHC Awantipora) کے لیب ٹیکنیشن نصیب سنگھ نے کہا کہ 'ہمیں عملے اور طلبہ دونوں کی طرف سے اچھا تعاون ملا اور آج 110 نمونے حاصل ہوئے اور اچھی بات یہ رہی کہ کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا'۔

مزید پڑھیں:اونتی پورہ: اسلامک یونیورسٹی نے 16 واں یوم تاسیس منایا

انہوں نے مزید کہا کہ سٹاف اور طلبہ نے کیمپ کے انعقاد پر یونیورسٹی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے دیگر حکام کی کاوشوں کو سراہا۔

محکمہ ہیلتھ کے حکام نے تاہم یونیورسٹی عملے اور طلبہ کو رہنما خطوط کی پاسداری یقینی بنانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.