گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یوٹی میں 3677 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔
اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے یوٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 63 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ان چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک بیماری سے 4140 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
نئے معاملوں کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 240467 ہو گئی ہے۔ اب تک یوٹی میں اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے 3090 اموات ہوئی ہیں جبکہ 185902 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں 1949 میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ سرینگر میں آج 404 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 1328 صحتیاب ہوئے ہیں۔
وہیں بارہمولہ میں 129 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ بڈگام میں 262، پلوامہ میں 390، کپواڑہ میں 110، اننت ناگ میں 188، بانڈی پورہ میں147، گاندربل میں 80، کولگام میں 160 شوپیاں میں 79 افراد میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔
ادھر جموں خطے میں آج 1728 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع جموں میں 621، ادھمپور میں 163 راجوری میں 250، ڈوڈہ میں 46، کٹھوعہ میں 137، سانبہ میں 145، کشتواڑ میں 34، پونچھ میں 102، رامبن میں 108 اور ریاسی سے 122 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ یوٹی میں اب 51475 فعال معاملے ہیں۔