جموں و کشمیر کی ایک خصوصی عدالت نے ہفتے کے روز کشمیری صحافی فہد شاہ کو عبوری ضمانت دے Fahad Shah Gets Bail دی ہے۔
شاہ کے وکیل عمیر رونگا نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ "قانون کی عظمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ این آئی اے ایکٹ کے تحت نامزد خصوصی عدالت نے فہد شاہ کی عبوری ضمانت قبول کی ہے۔ انتظامیہ بدنیتی سے حاوی نہ ہوسکی جبکہ عدلیہ نے اسے جرات سے بچایا۔"
اُن کا مزید کہنا ہے کہ "ہر کونے اور ہر ایک سے تعاون کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہم کو اُمید ہے کہ فہد شاہ کو رات تک چھوڑ دیا جائے گا۔"
یہ بھی پڑھیں:
- Journalist Fahad Shah’s Police Remand Extended: صحافی فہد شاہ کی پولیس ریمانڈ میں 21 فروری تک کی توسیع
- Hasnain Masoodi on Journalist Fahad Shah: 'صحافیوں کو ہراساں کرنا جائز نہیں'
واضع رہے کی شاہ کو رواں مہینے کی چار تاریخ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ شاہ ایک مقامی میگزین دی کشمیر والا کے مدیر ہیں اور اُن کے خلاف پلوامہ پولیس نے ایف آئی آر نمبر 19/2022 کے دفعہ 307 IPCV، 7/25 IA ایکٹ، اور دفعہ 16, 18,20,38 ULA(P)A کے تحت پولیس اسٹیشن پلوامہ میں مقدمہ درج کیا تھا۔