ETV Bharat / city

بڈگام میں COTPA-2003 کے نفاذ پر جائزہ اجلاس - تمباکو نوشی اور تمباکو کی دیگر مصنوعات

تمباکو نوشی اور تمباکو کی دیگر مصنوعات کے مضر اثرات کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلانے پر زور دیا گیا۔ سی ایم او بڈگام نے میٹنگ میں کہا کہ ضلع میں تمباکو کنٹرول سیل قائم کیا گیا ہے جہاں تمباکو کی مصنوعات سے صحت پر ہونے والے برے اور مضر اثرات سے متعلق عوام میں شعور بیدار کیا جاتا ہے۔

بڈگام میں COTPA-2003 کے نفاذ پر جائزہ اجلاس

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 8:21 PM IST

ڈپٹی کمشنر بڈگام، شہباز احمد مرزا جو ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے آج نیشنل ٹوبیکو کنٹرول پروگرام کے تحت سگریٹ اور دیگر تمباکو پراڈکٹس ایکٹ، COTPA-2003 کے نفاذ کے لیے ضلع سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ نئے کانفرنس ہال ڈی سی آفس کمپلیکس بڈگام میں منعقد ہوئی جس میں اے ڈی ڈی سی، جی ڈی سی بڈگام، بیرواہ کے پرنسپلز، اے سی ڈی، سی ایم او، ڈی ای پی او اور دیگر متعلقہ افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

بڈگام میں COTPA-2003 کے نفاذ پر جائزہ اجلاس

سی ایم او بڈگام نے میٹنگ میں کہا کہ ضلع میں تمباکو کنٹرول سیل قائم کیا گیا ہے جہاں تمباکو کی مصنوعات سے صحت پر ہونے والے برے اور مضر اثرات سے متعلق عوام میں شعور بیدار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سیل کی جانب سے ضلع بھر میں تمباکو کی مصنوعات پر کنٹرول سے متعلق قوانین کے نفاذ کی نگرانی کی جاتی ہے اور تمباکو نوشی کی لت کے شکار افراد کےلیے مشاورتی سیشن کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں، سول سوسائٹیز، این جی اوز، اسکولوں اور کالجوں کے درمیان ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔ ڈی سی نے پرنسپل جی ڈی سی، آئی ٹی آئی اور اسکول کے سربراہوں پر اداروں کے احاطے میں 100 میٹر کے اندر تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کرنے پر زور دیا۔

اسی طرح ضلع کے تمام BDOs اور E.O میونسپل کمیٹیوں کو پنچایت سطح پر بیداری مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ عوام میں تمباکو نوشی پر پابندی اور تمباکو کی مصنوعات کے مضر اثرات سے متعلق جانکاری پہنچائی جاسکے۔ ڈی سی نے ضلع کے تمام محکموں کو تمباکو کی مصنوعات کے مضر اثرات سے متعلق پیامات والے پلی کارڈز اور بینرز نصب کرنے کی بھی ہدایت دی۔

سی ایم او بڈگام نے کہا کہ علاقے میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے متعلق پیغامات پر مشتمل بڑے ہورڈنگز عوامی مقامات پر لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈی سی نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ COTPA-2003 کے نفاذ کی باقاعدگی سے نگرانی کرے جس کا مقصد معاشرے کو تمباکو کی لعنت سے پاک کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بڈگام: محکمہ وائلڈ لائف نے ایک اور تیندوے کو پکڑ لیا

ڈی سی نے مزید ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ٹوبیکو کنٹرول سیل کو کوٹپا 2003 کے تحت قانون کی مختلف شقوں پر عمل درآمد کے حوالے سے ضلع کے کونے کونے سے ہفتہ واری رپورٹ موصول ہوگی۔ احتساب کے تعین پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ضلع بھر میں سخت معائنہ کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ضلع کو مکمل طور پر COTPA کے مطابق بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.