ETV Bharat / city

جموں و کشمیر کے چند اضلاع میں کورونا کرفیو میں 10 مئی تک توسیع

author img

By

Published : May 5, 2021, 10:32 AM IST

کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام اور جموں میں کورونا کرفیو میں 10 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سامبہ ضلع میں بھی کورونا کرفیو کو مزید 10 مئی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کے چند اضلاع میں کورونا کرفیو میں 10 مئی تک توسیع
جموں و کشمیر کے چند اضلاع میں کورونا کرفیو میں 10 مئی تک توسیع

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام اور جموں میں کورونا کرفیو میں 10 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سامبہ ضلع میں بھی کورونا کرفیو کو مزید 10 مئی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔

وہیں نائٹ کرفیو یو ٹی کے تمام اضلاع کے میونسپلٹی / اربن لوکل باڈی میں جاری رہےگا۔ سبھی علاقوں میں نائٹ کرفیو اور دیگر پابندیاں پہلے کی ہی طرح جاری رہیں گی۔

جموں و کشمیر میں کووڈ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہ فیصلہ لیا۔ اجلاس کے دوران انہوں نے آکسیجن کی فراہمی، ہسپتالوں میں بیڈز، مختلف عمر کے لوگوں کی ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ ضلع وار کووڈ کیسز کا بھی جائزہ لیا۔

اجلاس میں بی وی آر سبرامنیم (چیف سکریٹری)، ارون کمار مہتا (فائنانشل کمشنر) ، اٹل دلو (فائنانشل کمشنر، صحت اور میڈیکل ایجوکیشن) سمیت متعدد عہدہ داران موجود رہے۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4650 مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ ان چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک بیماری سے 1878 صحت یاب ہوئے ہیں۔ وہیں 37 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.