ETV Bharat / city

سرینگر: کانگریس کارکنان نے اندرا گاندھی اور سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا - سردار پٹیل کی سالگرہ

صحافیوں سے بات کر تے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر کا کہنا تھا کہ 'کانگریس ہی واحد جماعت ہے جو خطے کو موجودہ صورتحال سے باہر نکال سکتی ہے۔'

سرینگر: اندرا گاندھی کی برسی پر کانگریس نے خراج عقیدت پیش کی

author img

By

Published : Oct 31, 2021, 5:14 PM IST

ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھی کانگریس کی جانب سے ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کی برسی اور سردار پٹیل کی سالگرہ منائی گئی۔

اس موقع پر جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر اور کانگریس کے سینئر لیڈران نے دونوں قدآور لیڈران کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی۔

سرینگر: اندرا گاندھی کی برسی پر کانگریس نے خراج عقیدت پیش کیا

تقریب کے بعد صحافیوں سے بات کر تے ہوئے غلام احمد میر کا کہنا تھا کہ 'کانگریس ہی واحد جماعت ہے جو خطے کو موجودہ صورتحال سے باہر نکال سکتی ہے۔'

انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کا کا صرف نام بدلنا ہے۔ گزشتہ سات برسوں میں اُنہوں نے صرف نام ہی تو بدلے ہیں۔ اس کے علاوہ کیا کیا ہے؟۔'

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا

بھارت-پاکستان میچ کے بعد کشمیری طلبا پر درج کیے گئے معاملے کی مذمت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا 'بھارتی ٹیم کے کپتان نے پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے بھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ اس پر ایسی کوئی کارروائی ہوئی چاہیے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.