ETV Bharat / city

Ghulam Nabi Azad Meets VP غلام نبی آزاد کی نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات - نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور سینیئر کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے دہلی میں نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کی۔Ghulam Nabi Azad Calls on Vice President

Ghulam Nabi Azad Meets VP
غلام نبی آزاد اور نائب صدر جمہوریہ کی ملاقات
author img

By

Published : Aug 18, 2022, 7:04 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر Congress leader Ghulam Nabi Azad غلام نبی آزاد نے آج نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کی۔ اس سے قبل کانگریس صدر سونیا گاندھی نے انہیں جموں و کشمیر میں پارٹی کی تشہیری مہم کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا لیکن غلام نبی آزاد نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

نائب صدر جمہوریہ Vice President Jagdeep Dhankhar کے دفتر سے جاری کردہ ٹویٹ کے مطابق 'غلام نبی آزاد نے نائب صدر کی رہائش گاہ جا کر دھنکھڑ سے ملاقات کی۔ نائب صدر کے دفتر نے اس ملاقات کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ واضح رہے کہ غلام نبی آزاد طویل عرصے تک پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غلام نبی آزاد کانگریس کے سینئر رہنماؤں میں شمار کئے جاتے ہیں، وہ 2005 سے 2008 تک جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بھی تھے۔ اس کے ساتھ انہوں نے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر کا چارج بھی سنبھالا ہے۔ غلام نبی آزاد سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی حکومت میں پارلیمانی امور کے وزیر کے طور پر کام کرنے کے علاوہ فروری 2021 تک راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔

اس سے قبل منگل کو کانگریس نے غلام نبی آزاد کو ایک بڑی ذمہ داری سونپی تھی لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو یونین ٹیریٹری میں پارٹی کی تشہیری مہم کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا لیکن آزاد نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ اس کے بعد جموں و کشمیر میں تنظیم کی اصلاح کے طور پر وقار رسول وانی کو جموں و کشمیر یونٹ کا نیا صدر مقرر کیا گیا۔ غلام نبی آزاد کانگریس کے 'G23' گروپ کے ایک اہم رکن ہیں۔ یہ گروپ پارٹی قیادت پر تنقید اور تنظیمی تبدیلی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ راجیہ سبھا سے ریٹائر ہونے کے بعد آزاد کو دوبارہ ایوان بالا میں نہیں بھیجا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.