شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے کے نہر پورہ علاقے میں واقع آئی سی ڈی ایس مراکز میں بچوں کھانے کے طور پر دیئے جانے والے چاول میں کیڑے پائے گئے، جس کے بعد بچے اور والدین تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
Insects found in rice served to kids at Sopore ICDS centre
بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ سینٹر میں رکھے گئے چاول میں کیڑے کی بہتات ہے، آخر یہ چاول بچوں کو کھانے کے لئے کیسے دیا جاسکتا ہے؟ یہ خراب چاول دو انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم (آئی سی ڈی ایس) مراکز میں بچوں کو کھانے کیلے دیا جاتا تھا۔
اس دوران متعلقہ کونسلر عرفان علی نے مراکز کا دورہ کیا، انہوں نے حکام کو معاملے کی جانچ کی ہدایت دی، اور کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے۔
اس دوران آنگن واڑی انچارچ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ “چاول مہینوں سے ذخیرہ کیا جاتا ہے، چاول کثیر مقدار میں آتا ہے، عام طور پر اس میں کیڑے لگ جاتے ہیں، اور ان بچوں کو نیا چاول فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ماہانہ راشن کی بے وقت تقسیم کی وجہ سے والدین اکثر آنگن واڑی اسکولوں سے خالی ہاتھ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس کا احتجاج
دریں اثناء سی ڈی پی او محسن مشتاق نے کہا کہ اس پورے معاملے کی جانچ کی جائے گی اور خاطی افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔