ETV Bharat / city

JK Authorities order probe after death of Municipal employee: پلوامہ میونسپل کے ملازم کی موت، جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل - محکمہ بلدیات میں بطور ڈرائیور اپنے فرائض انجام دینے والے محمد حافظ حسین کی موت

ضلع ترقیاتی کمشنر نے پلوامہ میونسپل کے ملازم حافظ محمد حسین کی موت کی تحقیقات کا حکم Order to Investigate the Death of Hafiz Muhammad Hussain دیا ہے۔ حافظ محمد حسین کی موت کی وجہ مبینہ طور پر طبی غفلت بتائی جارہی Medical Negligence ہے، 31 جنوری 2022 کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں حافظ محمد حسین کی موت اصلا حرکت قلب بند ہونے اور فوری طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

میونسپل پلوامہ کے ملازم کی مبینہ طبی غفلت سے ہوئی موت کی جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی
Inquiry Committee formed On Municipal Employee Death
author img

By

Published : Feb 4, 2022, 6:50 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ بلدیات میں بطور ڈرائیور اپنے فرائض انجام دینے والے Performing His Duties as a Driver in the Local Government Department حافظ محمد حسین کو ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑا Heart Attack During Duty، جس کے بعد محکمہ کے ملازمین اور میونسپل کونسلرز نے انہیں فوری علاج کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا، لیکن ہسپتال میں ڈاکٹرز کے موجود نہ ہونے کے سبب مریض کو فوری علاج نہں مل سکا، جس کے سبب ان کا انتقال ہوگیا۔

Inquiry Committee formed On Municipal Employee Death
اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے میونسپل پلوامہ کے ملازم حافظ محمد حسین کی موت کی تحقیقات کا حکم دیا۔ حافظ محمد حسین کی موت کی وجہ مبینہ طور پر طبی غفلت بتائی جارہی ہے، 31 جنوری 2022 کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں حافظ محمد حسین کی موت اصلا حرکت قلب بند ہونے اور فوری طور پر طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی تھی، جس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے اس تعلق سے بذریعہ فون مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کی جانچ کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طبی غفلت کی صورت میں قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف تیسری لہر کے دوران مریضوں کے انتظام میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم عملے کی جانب سے کسی قسم کی دانستہ غفلت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وہیں اس تعلق سے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے بھی ضلع پلوامہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے محمکہ صحت کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ ہم نے ڈویژنل سطح کے افسران کی 4 رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے اور انہیں دو دن کے اندر حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس تعلق سے تشکیل کردہ کمیٹی کے چار رکنی انکوائری ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جانزیب ٹنکی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر کوثر امین، ڈاکٹر نثار شمس اور سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر حامد سلطان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'حقائق پر مبنی رپورٹ آنے تک ڈائریکٹر ہیلتھ نے ضلع ہسپتال پلوامہ کے چاروں میڈیکل آفیسرز کو معطل کر دیا ہے۔ ان میں ڈاکٹر ہلال احمد، ڈاکٹر گلزار احمد، ڈاکٹر غضنفر نافی اور ڈاکٹر محمد اشرف شامل ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم نے یو ٹی انتظامیہ سے بھی ڈاکٹروں کے تبادلے کے حوالے سے بھی بات کی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.