ریاست جموں و کشمیر کے جنوبی علاقے کولگام میں کمشنر سیکریٹری نے محکمہ عمارت و شوارع (آر اینڈ بی) کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شمیم احمد نے دو الگ الگ فلائی اوور کا افتتاح کیا۔
واضح رہے کہ انہوں نے بابا پورہ میں ایک پل کی تعمیر کے بعد اس کا افتتاح کیا، جبکہ دوسرے پل کا لارم گنجی میں افتتاح کیا۔
دو پروجیکٹز کی افتتاحی تقریب پر مقامی لوگوں نے کمشنر اور ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے دونوں علاقوں میں پل نہ ہونے سے عوام کو مختلف مشکلات کا سامنا تھا۔
اس موقع پر کمشنر اور ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ چیف انجینیئر مفتی عرفان، ایکزیکٹیو انجینیئروغیرہ موجود تھے۔