گورنمنٹ ڈگری کالج سوئبگ بڈگام میں آج کالج پبلک میٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام ڈگری کالج انتظامیہ نے دبستان علم و ادب کے اشتراک سے منعقد کیا تھا۔ اس پروگرام میں کالج انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کا مقصد کالج کی تعلیم اور خامیوں کو دور کرنا تھا۔ پروگرام کے منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ پبلک میٹ اس لئے رکھی گئی ہے تاکہ نوجوانوں کو کالجوں کی جانب یا پڑھائی کی جانب راغب کیا جائے۔ اس دوران مقامی لوگوں اور ماہرین سے بھی تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے پر بات ہوئی۔ ماہرین اور مقامی لوگوں نے اس حوالے سے اپنی رائے دی۔
مقررین نے تعلیم کی اہمیت اور سماج میں اس کا کس طرح اثر پڑے گا اس پر بات چیت کی۔ وہیں مقامی لوگوں نے کالج میں تعلیم اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے کمیوں پر بات کی اور انتظامیہ سے اس کی طرف توجہ دینے کی بھی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں:بڈگام: بی جے پی رہنما نے رفیع آباد علاقے کا دورہ کیا
پروگرام میں اقبال انسٹیٹیوٹ کشمیر یونیورسٹی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مشتاق احمد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کرنا چاہتے ہیں جہاں ہر وہ ہنرمند طلباء کو جمع کرکے انہیں تعلیم دیں۔ اس دوران لوگوں سے اپیل کی گئی کہ مقامی طلباء کے ہنر کو سامنے لائیں تاکہ انہیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جائے۔
پروگرام کے دوران ایک کتاب قرآن حکیم اور اتحاد انسانیت کا بھی رسم اجرا کیا گیا۔ کتاب کو ڈاکٹر فیاض الدین طیب نے تخلیق کیا ہے۔