ETV Bharat / city

Weather in Kashmir: کشمیر میں مطلع مسلسل ابر آلود، مزید بارش کی پیش گوئی

وادی میں جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی وہیں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ Weather forecast in Kashmir

کشمیرمیں مطلع مسلسل ابر آلود، مزید بارشوں کی پیش گوئی

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 1:43 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوئیں وہیں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے. انہوں نے کہا کہ وادی میں 22 اپریل تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کی توقع ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9.6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Weather in Kashmir

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران11.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Today's weather in Kashmir

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران4.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا وادی میں بدھ کے روز مطلع صبح سے سے ہی ابر آلود رہا۔ قابل ذکر ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 21.3 بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کےمطابق 117.6 ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔ اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق 68 ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔Srinagar weather update

یہ بھی پڑھیں : Pleasant Weather in Kashmir, Farmers Happy: معتدل درجۂ حرارت سے کسانوں کو بہتر فصل کی امید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.