ETV Bharat / city

Cleanliness Drive at Sindh Bank گاندربل میں نالہ سندھ کے کناروں پر صفائی مہم - نالہ سندھ کے کناروں پر صفائی مہم

گاندربل میں مختلف انجمنوں اور کالجز کے تعاون سے واتل باغ میں نالہ سندھ کے کناروں پر صفائی مہم چلائی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔ Jammu and Kashmir Sindh Bank

Cleanliness drive at Watalbagh Sindh bank
گاندربل میں نالہ سندھ کے کناروں پر صفائی
author img

By

Published : Sep 25, 2022, 11:46 AM IST

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے گورنمنٹ ڈگری کالج کی جے این وی کی این سی سی خواتین کیڈٹ یونٹس نے میونسپل کونسل گاندربل کے تعاون سے پونیت ساگر ابھیان کے تحت نالہ سندھ کے کناروں کی صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ کیڈٹس اور دیگر شرکاء نے آس پاس کے علاقے میں بیداری ریلی نکالی اور لوگوں کو صاف صفائی کے بارے میں بیدار کیا اور اس کے بعد نالہ سندھ کے کناروں کی صفائی کے اپنے پروگرام پر عمل کیا۔ Cleanliness at Sindh Bank

گاندربل میں نالہ سندھ کے کناروں پر صفائی

اس دوران نالہ سندھ کے کنارے سے پالیتھین، لفافے و بیگ، چپس کے ریپر، ڈائپر، پلاسٹک کی بوتلیں وغیرہ پر مشتمل فضلہ کو جمع کیا گیا اور بعد میں اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے میونسپلٹی کمیٹی کی گاڑیوں میں لوڈ کیا گیا۔

اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج کی پرنسپل پروفیسر فوزیہ فاطمہ، جی ایچ ایس ایس کلن کی پرنسپل پروفیسر آسیہ جبین، جی ڈی سی گاندربل میں کمپیوٹر سائنس کی ایچ او ڈی پروفیسر آسیہ قیوم، انچارج این سی سی پروفیسر عرفانہ اور اعجاز احمد ڈائریکٹر گلوس فاؤنڈیشن نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اس دوران آبی ذخائر کی صفائی اور تحفظ کے حوالے سے تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ شرکاء نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور اس آگاہی پیغام کو اپنے آس پڑوس اور آبائی مقامات تک پہنچانے کا عہد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.