ETV Bharat / city

موجودہ حالات پر حکومت ذمہ دار، ایل جی استعفیٰ دیں: پی ڈی پی - حکومت لوگوں کو تحفط فراہم کرانے میں ناکام

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما نے حالیہ ہوئے عسکری حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت لوگوں کو تحفط فراہم کرانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے'۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

PDP seeks J&K LG's resignation over security situation
موجودہ حالات پر حکومت ذمہ دار، ایل جی استعفیٰ دیں: پی ڈی پی
author img

By

Published : Oct 9, 2021, 8:09 AM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وادی کشمیر میں ہونے والی حالیہ شہری ہلاکتوں نے مرکزی حکومت کے نارملسی کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا'۔

موجودہ حالات پر حکومت ذمہ دار، ایل جی استعفیٰ دیں: پی ڈی پی

پارٹی کا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر حالات خراب سے خراب تر ہیں اور لوگ خواہ وہ اقلیتی فرقے کے ہیں یا اکثریتی فرقے کے، اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ پارٹی کا یہ بھی ماننا ہے کہ جموں وکشمیر کے موجودہ حالات کی ذمہ دار مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گونر انتظامیہ ہے۔ یہ باتیں پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری نے جمعے کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے اپنے خطاب کے دوران کیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر کے نٹی پورہ علاقے میں ایک عسکریت پسند ہلاک

انہوں نے کہا، ’حالیہ واقعات نے یہ بات صاف کر دی کہ یہاں حالات خراب سے خراب تر ہیں اور جموں و کشمیر کے لوگ خواہ وہ اقلیتی فرقے کے ہیں یا اکثریتی فرقے کے ہیں، اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حالات ہمیں کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہیں اور ہم ان کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.