وادی کشمیر کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھنے والی سری نگر جموں شاہراہ اتوار کو فوجی قافلوں کی نقل وحمل کے لیے مخصوص رہنے کے بعد سول ٹریفک کے لیے بحال ہوئی۔
واضح رہے کہ رواں برس 14 فروری کو ضلع پلوامہ کے لیتہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہلاکت خیز خودکش دھماکے کے تناظر میں سری نگر جموں شاہراہ ہفتے میں دو دن سکیورٹی فورسز کے قافلوں کی نقل وحرکت کی خاطر عام لوگوں کے لیے ٹریفک کے لیے بند رکھنے سے متعلق حکم نامے پر اتوار کے روز سے عمل درآمد شروع ہوگیا۔