سرینگر: وادیٔ کشمیر میں بچوں کا واحد اسپتال جی بی پنتھ سونہ وار سرینگر میں بند ہوکر اب بمنہ سرینگر میں آئندہ ہفتے میں چالو ہوگا۔ سال 2003 میں جی بی پنتھ اسپتال قائم کرنے کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ اور سابق حکومت کے درمیان ایک مفاہمت ہوئی ہے جس کے تحت بچوں کے اسپتال کو مشترکہ طور پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ Children Hospital in Bemina to start Services from next Week
یہ بھی پڑھیں:
اب چونکہ 500 بستروں والا بچوں کا بڑا اسپتال مکمل ہوگیا ایسے میں جی بی پنتھ میں طبی خدمات بند کرکے بمنہ منتقل کیا جارہا ہے اور وہاں باضابطہ اگلے ہفتے سے بچوں کے لیے تمام طبی خدمات شروع کی جارہی ہیں۔ بچوں کے اس نئے اسپتال کا کام 2013 میں شروع کیا گیا تھا اور اس پر 116 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔
جی بی پنتھ اسپتال میں بستروں کی تعداد قدرے کم تھی اس لیے وہاں ہر وارڈ میں بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملتی تھی۔ مذکورہ اسپتال میں بچوں کے حفظان صحت کا معیار بھی کم درجے کا رہا جب کہ وہاں کچھ برس پہلے 480 نوزائید بچوں کی موت بھی واقع ہوئی تھی۔
جی بی پنتھ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر احمد چودھری کے مطابق آئندہ ہفتے شعبۂ امراض اطفال کے سبھی شعبے بمنہ منتقل ہوجائیں گے اور بچوں کے لیے تمام طبی خدمات اب نئے اسپتال میں ہی دستیاب ہوں گی۔