سنٹرل بیریو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی) نے جموں و کشمیر بینک کے سابق چیئرمین سمیت 18 ملازمین کو ایک نجی کمپنی کو فرضی دستاویزات پر آٹھ سو کروڑ روپئے کا قرض دینے پر مقدمہ درج کیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ Case Filed Against EX Chairman of J&K Bank
اطلاعات کے مطابق سی بی آئی نے جے اینڈ کے بینک کے سابق چیئرمین مشتاق احمد شیخ سمیت 18 ملازمین پر مقدمہ درج کیا ہے۔ جے کے بنک کی ماہیم اور وسنت وہار میں واقع دفاتر نے آر ای آئی ایگرو لمیٹڈ کمپنی کو سنہ 2011 اور 2013 کے درمیان 800 کروڑ کا قرضہ دیا تھا۔ اس وقت مشتاق احمد شیخ جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین تھے۔ CBI Books EX J&K Bank Chairman in 800 crore Loan case
اس معاملے میں جموں و کشمیر کے انسدادی رشوت خوری ایجنسی (انٹی کرپشن بیریو) نے مقدمہ درج کیا تھا تاہم اب سی بی آئی نے بھی اس معاملے میں مقدمہ درج کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بینک نے قانونی کو بالائی تاق رکھ کر کمپنی کو یہ قرضہ دیا تھا اور کمپنی نے فرضی دستاویزات پیش کیے تھے۔ کمپنی نے یہ قرضہ کاشتکاروں کی ادائیگی کے نام پر لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: JK Bank Breaches Account Privacy: جے کے بینک کے ملازمین پر اکاؤنٹ کی رازداری کی خلاف ورزی کا الزام
قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد انسداد رشوت خوری (ای سی بی) نے جموں و کشمیر بینک کے سابق چیئرمین پر مختلف نوجوانوں کو ملازمت دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ان کو گرفتار کیا تھا۔