ETV Bharat / city

گاندربل: محکمہ پشوپالن کے عارضی ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 6:04 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں آج محکمہ پشوپالن (انمیل ہسبنڈری) کے عارضی ملازمین نے محکمہ کے افسران کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے مینیمم ویجس ایکٹ (Minimum wages Act) لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج
احتجاج

جموں وکشمیر میں اگرچہ لاکھوں کی تعداد میں عارضی ملازمین ہر ایک محکمہ میں کم تنخواہ اپنی ڈیوٹی انجام دے کر اپنے اپنے محکمہ کو چلا رہے ہیں، تاہم اسکے باوجود حکومت یا سرکاری افسران نے آج تک ان کی خاطر کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے، جس کی وجہ سے ان ملازمین کا غصہ اپنے افسران کے خلاف دن بدن بڈھتا ہی جارہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ گاندربل میں آج محکمہ پشوپالن (انیمل ہسبنڈری) میں کام کر رہے درجنوں عارضی ملازمین نے اپنے افسران کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔احتجاجی کے مطابق ان کے افسران ان کے خلاف زیادتی کر رہے ہیں۔

ان ملازمین نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ہم گاندربل میں انیمل ہسبنڈری کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں قائم سنٹروں پر اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دے رہے ہیں۔جبکہ آج تک ہمارے حق میں مینمم ویجس ایکٹ لاگو نہیں کیا گیا ہے، جسکی وجہ سے ہمارا اہلخانہ فاقہ کشی کا شکار ہو رہا ہے۔

گاندربل:محکمہ پشوپالن کے عارضی ملازمین کا احتجاج

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ 'اگرچہ ڈائریکٹر فینانس نے ہمارے محکمہ کے ڈائریکٹر کو ہمارے حق میں مینیمم ویجس ایکٹ(Minimum wages Act) لاگو کرنے کے لیے منظوری دی تھی، تاہم آج تک ایسا نہیں کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ہمیں مجبور ہو کر سڑکوں پر آنا پڑ رہا ہے'۔

احتجاجی ملازمین نے ڈائریکٹر موصوف سے ان کے حق میں مینیمم ویجس ایکٹ لوگو کرنے کی اپیل کئی ہے تاکہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.