شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے وانگام میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر ضلع شوپیان کے وانگام گاؤں کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد گھیرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ search operation in Jammu and Kashmir