ETV Bharat / city

ایس ایم سی کارپوریٹر اور اسکے بھائی کے خلاف کیس درج

author img

By

Published : May 8, 2020, 2:27 PM IST

سینئر افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کارپوریٹر اور اسکے بھائی کے خلاف ایف آئی آر 60/2020 زیر دفعات 179 کے تحت کیس درج کیا گیا۔

case registered against SMC corporator and his brother for concealing travel history
ایس ایم سی کارپیٹر اور اسکے بھائی کے خلاف کیس درج

پولیس نے سفری تاریخ چھپانے کی پاداش میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے منتخب کارپوریٹر اور اسکے بھائی کے خلاف باضابطہ طور پر کیس درج کر لیا ہے اور اس حوالے سے کاروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس اسٹیشن صفاکدل کے ایک سینئر افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کارپوریٹر اور اسکے بھائی کے خلاف ایف آئی آر 60/2020زیر دفعات 179 کے تحت کیس درج کیا گیا۔
وہیں ایس ایم سی کے میئر جنید اعظیم متو نے اس حوالے سے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرکے سچائی سامنے لائے گا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری نے بھی اپنے ٹویٹس میں اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا کہ جس نے بھی غیر قانونی طریقہ سے اپنی سفری تاریخ ظاہر نہیں کی ہے وہ اپنی سفری تاریخ ظاہر کرنے میں دیر نہ لگائے۔
میونسپل کارپیٹر اور اس کا بھائی کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ شہر سرینگر کے کاوڈارہ علاقے سے تعلق رکھنے والے کار پوریٹر پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بھائی کی سفری تاریخ کو چھپایا ہے جو کہ ٹرک میں گزشتہ مہینے نئی دہلی سے سرینگر واپس لوٹا تھا۔ چوری چھپے گھر پینچنے کے بعد کارپیٹر کا بھائی کئی دنوں گھر پر رہا۔ بعد میں ہمسائیوں کی گزارش پر کارپریٹر کے بھائی کو انتظامیہ نے قرنطینہ مراکز پہنچایا۔
جہاں اس کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا جبکہ بعد میں اس کا بھائی جو کہ کارپریٹر ہے کی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ وہیں پھر گز شتہ دنوں میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں ہنگامہ بھی دیکھنے کو ملا اور ہر طرف اضطراب اور افراتفری پھیل گئی۔ پھر کیا تھا مئیر سمیت 50 ایس ایم سی ملازمین کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.