ETV Bharat / city

خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں سینکڑوں مقدمات درج کئے جانے کے علاوہ متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

FIR
خلاف ورزی کےمرتکب افراد کو لایا جا رہا ہے قانون کے شکنجے میں
author img

By

Published : May 1, 2020, 10:48 PM IST

عالمی وبا کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے جہاں ملک بھر میں اقدامات تیز کئے گئے ہیں وہیں وادی کشمیر میں بھی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک جانب انتظامیہ عوامی مفاد میں جاری لاک ڈاون عملانے لیے لیے سختی برت رہی ہے تو دوسری جانب خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔ جس میں ابھی تک سینکڑوں مقدمات درج کئے جانے کے علاوہ متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

اس دوران گزشتہ کل سرینگر پولیس نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 14افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جبکہ 10 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔

کرن نگر پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے مرتکب 5افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پانچ گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ اسی طرح صدر پولیس اسٹیشن کے زمرے میں آنے والے علاقوں سے سرکارری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 9افراد کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

ادھر شہر کے مضافاتی علاقے چھانہ پورہ میں پولیس نے ایک قصاب کو 600روپے کے حساب سے فی کلو گوشت فروخت کرنے کی پاداش میں گرفتارکر کے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے بدھ کوبھی سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں پولیس نے ایک قصاب کو مقررہ نرخ سے زیادہ قیمت پر گوشت فروخت کرنے کی پاداش میں گرفتار کر کے باضابطہ طور ان کے خلاف ایک کیس درج کیا ہے۔

واضح رہے کہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی جاری لاک ڈاون کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب سینکڑوں افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جا چکے ہیں۔ جبکہ متعدد دکانوں کو بھی سربمہر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.