بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس اہلکاروں نے ضلع بڈگام کے علاقے نارکارہ اور گلوان پورہ سے معدنیات کے غیر قانونی طریقے کھدائی کے دوران استعمال ہونے والے آلات (ہیوی ڈیوٹی ایکسکیویٹر )ضبط کرلئے۔ Illegal mining in Budgam
کھدائی کرنے والی ان میشینوں کا استعمال غیر قانونی طریقہ سے کیا جارہا تھا، ایم وی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کھدائی کرنے والی ان ہیوی ڈیوٹی مشینوں کو ضبط کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں:Protest in Srinagar: سرینگر میں کان کنی سے وابستہ افراد کا احتجاج
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ہونے والے جرائم کے بارے میں معلومات اپنے متعلقہ پولیس یونٹوں کے ساتھ اشتراک کریں۔