بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ریٹائرڈ ہوئے پولیس اہلکار کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ اس میٹنگ کا اہتمام پی ایس خانصاحب میں کیا گیا۔ میٹنگ کا بنیاد مقصد ریٹائرڈ ہوئے پولیس اہلکاروں کی شکایات کا ازالہ کرنا تھا۔ اجلاس کی صدارت ایس ایچ او تھانہ خانصاحب انسپکٹر سمیر لون نے کی۔ جس میں 25 سے زائد ریٹائرڈ پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ retired police officers Meeting in Budgam
اس موقع پر ایس ایچ او خانصاحب نے شرکاء کا استقبال کیا اور میٹنگ میں آنے کے لیے اپنا قیمتی وقت نکالنے پر ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔ ایس ایچ او نے شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس ہمیشہ ان کے ساتھ ہے اور وہ اب بھی اس پولیس فیملی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ وہ کسی بھی پولیس افسر یا پولیس یونٹ سے ضرورت کے وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔ ملاقات میں ریٹائرڈ افسران نے مختلف مسائل اٹھائے جو ان کو ریٹائرمنٹ کے بعد درپیش آئے ہیں۔'
چیئرنگ آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے جو بھی حقیقی مسلے اور مسائل ہیں ان کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مناسب سطح پر اٹھایا جائے گا۔ مزید بولتے ہوئے چیئرنگ آفیسر نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ ریٹائر ہوئے پولیس آفیسروں اور اہلکاروں کے پاس جو بھی کوئی قیمتی تجاویز ہوگی، تو ہم ان کا ہم ہمیشہ خوش آمدید کرتے ہے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ان کا بہت احترام کیا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے پولیس محکمے کے لیے اپنی طویل خدمات انجام دی ہیں اور اس محکمے میں اپنا نام کمانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Training Session in Budgam بڈگام کے خانصاحب میں "تفتیش کی تکنیک" پر تربیتی سیشن کا انعقاد
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں اور ان کے وارڈز کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اجلاس اس یقین دہانی کے ساتھ اختتام ہوا کہ ریٹائر ہونے والوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مستقبل میں بھی اس طرح کے اجلاس مستقل بنیادوں پر منعقد کیے جائیں گے۔