ETV Bharat / city

بڈگام: کھلے عام گھوم رہے تیندووں سے لوگوں میں دہشت - leopard viral video

ضلع بڈگام میں ان دنوں تیندوے کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ تیندووں کے کھلے عام گھومنے سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ آئے دن ضلع کے مختلف علاقوں سے تیندوے دیکھنے کی خبریں موصول ہوتی ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف ان تیندووں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 6:51 PM IST

گذشتہ روز ضلع کے مامت علاقے میں دو تیندوے دیکھے گئے جن کی تصاویر سوشیل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں صرف تیندوے ہی نہیں بلکہ ریچھ بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ سے وہ خوف میں ہیں۔ لوگوں کے مطابق گذشتہ ایک ماہ قبل رات کے وقت بھالو ایک گھر میں گھس گیا تھا۔

بڈگام :تیندوے کھلے عام گھوم رہے ہیں

مقامی لوگوں کے مطابق تین تیندووں نے آپس میں لڑائی کی ہے جس کے درمیاں ایک چھوڑا تیندوہ ہلاک ہوا ہے جس کے بعد لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو مطالعہ کیا۔

لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف سے جب وہ رابطہ کرتے ہیں تو وہ لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے لوگ پنجرے میں تیندوے کو پھنسانے کے لئے ان سے ہی بھیڑ یا بکری مانگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے محکمہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا محکمہ اتنا غریب ہے کہ وہ خود ایک بکری کا بھی انتظام نہیں کر پاتے ہیں؟
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے تیندووں کو پکڑنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ پھر سے کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.