ETV Bharat / city

بڈگام: منشیات کی لت سے نوجوانوں کو بچانے کی ہر تدبیر ناکام - मध्य कश्मीर का बडगाम जिला

بڈگام ضلع میں گرچہ انتظامیہ کی جانب سے منشیات سے نوجوانوں کو دور رکھنے کے لیے مختلف کھیل کود کا بھی انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ ساتھ ہی ضلع میں جگہ جگہ منشیات سے دور رکھنے اور ان کے برے اثرات کے حوالے سے اشتہارات اور پوسٹرس بھی چسپاں کئے گئے ہیں لیکن زمینی سطح پر اس کا کوئی اثر دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔

بڈگام:منشیات کی لت سے نوجوانوں کو بچانے کی ہر تدبیر ناکام

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 10:08 PM IST

Updated : Sep 20, 2021, 10:40 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منشیات نوشی اور فروشی کے معاملوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ رواں برس پولیس نے منشیات مخالف کارروائی میں تیزی لائی اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں بھی ہوئیں۔ بڈگام ضلع میں گرچہ انتظامیہ کی جانب سے منشیات سے نوجوانوں کو دور کھنے کے لیے مختلف کھیل کود کا بھی انعقاد کیا جاتارہا ہے۔ ساتھ ہی ضلع میں جگہ جگہ منشیات سے دور رکھنے اور ان کے برے اثرات کے حوالے سے اشتہارات اور پوسٹرس بھی چسپاں کئے گئے ہیں لیکن زمینی سطح پر اس کا کوئی اثر دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔

بڈگام: منشیات کی لت سے نوجوانوں کو بچانے کی ہر تدبیر ناکام

بڈگام میں نوجوان نسل اس بری لت کا شکار ہیں۔آخر کیا وجہ ہے کہ اتنی کوششوں کے بعد بھی نوجوان نسل منشیات سے دور کیوں نہیں ہو پا رہے ہیں۔

سماجی کارکنان و مقامی لوگوں کے مطابق نوجوانوں نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تبھی نوجوان نسل کو اس سے بچایا جا سکتا ہے۔

سماجی کارکنان کے مطابق اگر انتظامیہ کوئی ٹھوس قدم اٹھائے گی تو سماج کو منشیات سے پاک کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا ہےکہ اگر کسی منشیات فروش کو گرفتار کیا جاتا ہے تو اسے ضمانت نہیں ملنی چاہئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق پولیس تو آئے روز منشیات فروشوں کو گرفتار کر رہی ہے لیکن سماج کے ہر فرد کو سامنے آکر سماج میں ان برائیں کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی کے والدین کو اس کی اولاد کی کوئی خبر دیتے ہیں تو وہ اسے نظر انداز کرتا ہے۔وہیں ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ میڈیکل اسٹورس پر جاکر چیکنگ کرئے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرئے تاکہ کسی کو بھی بغیر ڈاکٹر کے مشورے کوئی بھی دوائی نہیں ملنی چاہئے۔

ضلع بڈگام میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے ایک نئی مہم شروع کی ہے۔محکمہ کی جانب سے آئے دن بیداری پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر بڈگام فرہانہ اصغر کا کہنا ہے کہ' جب تک مقامی لوگوں کا ساتھ نہ ہو تب تک منشیات کے خلاف کارروائی بے سود ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں:26 جون: منشیات کی لعنت اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن

اطلاع کے مطابق بڈگام پولیس نے منشیات مخالف کارروائی میں 77 منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس نے 47 کیسز درج کرکے بھاری مقدار میں ان کے پاس سے منشیات بر آمد کئے ہیں۔

پولیس نے ان منشیات فروشوں سے 23 شراب کی بوٹلیں، 12601 اسپوزما پراکسی ٹیبلیٹس،3.6 گیلوگرام چرس، 28کیلوگرام بھانگ ، 323 گرام ہیرائن، 589 کوڈین فاسفیٹ کی بوٹلیں، 7لیٹر کوڈین، 622کیلوگرام پاپی اسٹرا(فکی) 15500 نقد رقم اور چودہ گاڑیاں بر آمد کیں ہیں۔

ہم اپ کو یہ بتادیں کہ ضلع کے سات تحصیلوں کے پولیس اسٹیشنز میں سب سے زیادہ کیسز بڈگام پولیس اسٹیشن میں درج ہوئے یہاں چودہ کیسز کے دوران 33 منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔

وہیں خان صاحب میں 15 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ چاڈورہ میں دس، ماگام میں 12 چرار شریف میں 5، کھاگ میں 2 جبکہ بیروہ پولیس اسٹیشن واحد ایسا پولیس اسٹیشن رہا جہاں منشیات فروش کے خلاف ایک بھی ایف آئی درج نہیں ہوا۔

پولیس نے اس کے علاوہ 22 کنال اراضی پر منشیات کی کاشت کو بھی تباہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بڈگام: تین کنال اراضی پر اگنے والی پوست کی فصل کو تباہ کر دیا گیا

اس حوالے سے ایس ایس پی بڈگام کا کہنا ہے کہ 'منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جاتا ہے۔ منشیات مخالف کارروائی تب تک جاری رہے گی جب تک ضلع بڈگام میں منشیات کا گراف صفر نہ ہوجائے۔

منشیات کی لت سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر جارہی ہے، اس لت کے سبب نوجوان آئے دن خودکشی کر نے پر مجبور ہورہے ہیں حتی کے اس لت کے سبب وہ سماج مخالف کارروائی بھی انجام دیتے ہیں۔بعض نوجوان اس بری لت کے سبب غلط راستوں پر جارہے ہیں۔

Last Updated : Sep 20, 2021, 10:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.