ETV Bharat / city

عامر خان کا کلسٹر یونیورسٹی سرینگر میں چند پیشہ ورانہ کورسز شروع کرائے جانے کا مشورہ - Aamir Khan's meeting with the Vice Chancellor of Cluster University

بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی شوٹنگ کے پیشِ نظر سرینگر میں ہیں۔ اس دوران عامر خان نے کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے وائس چانسلر پروفیسر قیوم حسین سے ملاقات کرکے یونیورسٹی میں چند تکنیکی کورسز متعارف کرانے پر زور دیا۔

عامر خان نے کلسٹر یونیورسٹی سرینگر میں چند پیشہ وارانہ کورسز شروع کرائے جانے کا مشورہ دیا

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 3:37 PM IST

وائس چانسلر کے ساتھ تبادلۂ خیال کے دوران عامر خان نے کلسٹر یونیورسٹی سرینگر میں نوجوانوں کے لیے بہتر حصول روزگار کے پیش نظر چند تکنیکی کورسز شامل کرنے کی تجویز پیش کی۔ ان تکنیکی کورسز کے ذریعہ فلم انڈسٹری میں روزگار حاصل کرنے کے بہتر مواقع موجود ہیں۔

عامر خان نے جن مختلف پیشہ ورانہ اور تکنیکی کورسز کا ذکر کیا ان میں ساؤنڈ ڈیزائن، پروڈکشن، ڈیزائن ملبوسات، میک اپ، فوٹو گرافی، ایڈیٹنگ اور اسٹوری رائٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'اس طرح کے کورسز کو یونیورسٹی میں متعارف کیے جانے سے وادیٔ کشمیر کے طلبہ کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں، وہیں عامر خان نے طلبا کو چند کورسز کی انٹرن شپ فراہم کرانے کے حوالے سے تعاون کرانے پر اتفاق کیا'۔

مزید پڑھیں: وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری

نوجواں نسل کے تئیں فکرمندی ظاہر کرنے اور اپنا خاص تعاون دینے پر وائس چانسلر نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کے قیمتی مشوروں کا شکریہ ادا کیا اور کلسٹر یونیورسٹی میں اسی طرح کے پیشہ ورانہ کورسز کے شروع کرائے جانے پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے انچارج رجسٹرار پروفیسر خورشید احمد میر اور ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر عبدالحیٔ بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی شوٹنگ کے پیش نظر سرینگر میں ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.