کورنا وائرس کے پیش نظر جموں و کشمیر کے محکمہ تعلیم نے آٹھویں اور نویں جماعت کے طلبہ کے فائنل بورڈ کے امتحانات منسوخ کیے ہیں۔ تاہم متعلقہ اسکولز کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ طلبہ کا امتحان اسکولز میں ہی منعقد کرائیں۔
ہم آپ کو بتادیں کہ جموں وکشمیر میں ان جماعتوں کے امتحانات اور پرچے بورڈ آف اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے منعقد کرائے جاتے ہیں لیکن گذشتہ دو برسوں سے کورونا وائرس کے باعث یہ امتحانات منسوخ کئے جارہے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے ناظم تصدق حسین میر نے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی یہ امتحانات متعلقہ اسکولز ہی منعقد کرائیں گے اور نصاب میں 40 فیصد کمی کرکے امتحانی پرچہ تردیب دیے جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اسکولوں میں اساتذہ پرچوں کے علاوہ کووڈ ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کریں گے اور امتحانات کے نتائج کارڈ متعلقہ ضلعوں کے ڈسٹرکٹ انسٹیٹیوٹ آف ٹریننگ کے ذریعہ دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بھارت آج شام تک 105 کروڑ ٹیکلہ لگانے کا ہدف مکمل کرے گا
واضح رہے کہ گزشتہ تین برسوں سے وادی میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہیں۔ سنہ 2019 کے اواخر میں دفعہ 370 کی منسوخی کی بندشوں کی باعث اور پھر مسلسل دو برسوں سے کورنا وائرس لاک ڈاؤن نے تعلیمی سرگرمیوں کو شدید طور پر متاثر کیا ہے۔