ETV Bharat / city

کشمیر میں بی ڈی سی انتخابات

وادی کشمیر میں بھارتی جنتا پارٹی نے آئندہ ہونے والے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات (بی ڈی سی) میں 122 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔

author img

By

Published : Oct 10, 2019, 4:40 PM IST

بی جے پی کے ریاستی رہنماء الفاف ٹھاکر

یہ ممبران وادی کے مختلف 122بلاکوں سے کاغذات نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامزدگی داخل کرنے کی آخری روز بی جے پی کے نو امیدواروں نے پرچہ داخل کیا۔

قابل ذکر ہے کہ گورنر انتظامیہ نے ریاست بھر میں اکتوبر کے اواخر سے بی ڈی سی انتخابات منعقد کروانے کا فیصلہ لیا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی رہنما الفاف ٹھاکر نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے سب سے زیادہ جنوبی کشمیر میں امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

کشمیر میں بی ڈی سی انتخابات

واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ کے کل 316بلاکوں میں سے بی جے پی نے 280 بلاکوں سے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار رہی ہے۔

واضح رہے کہ بی ڈی سی انتخابات سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرس کے دوران بی ڈی سی انتخابات منعقد کروانے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تقریبا 80لیڈران و کارکنان قید کیے گئے ہیں، ایسے حالات میں وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

دریں اثناء اتوار کو دو ماہ بعد نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں کو پارٹی صدر و تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقات کی اجازت دی۔

اس موقع پر رکن پارلیمنٹ و نیشنل کانفرس لیڈر جسٹس (ر) حسنین مسعودی اور محمد اکبر لون نے بھی انتخابات سے دور رہنے کا اشارہ دیا۔

مرکزی سرکار کی جانب سے دفعہ 370اور 35اےکی منسوخی کے بعد جہاں گورنر انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین بندشیں عائد کی گئیں وہیں علیحدگی پسند رہنمائوں سمیت ہند نواز سیاسی جماعتوں کے لیڈران و کارکنان کو بھی قید کیا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.